Apr 10, 2017 04:11 pm
views : 754
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises by 53 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100انڈیکس میں53پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے روزپیرکو مارکیٹ میں غیر
معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 53پوائنٹس کے
غیر معمولی اضافے کے بعد47942پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر350کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے125کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔