Apr 10, 2017 05:22 pm
views : 693
Location : peshawar badaber police station
Peshawar- Police in Action,Weapons Recover
پشاور، پولیس کی کارروائی،اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پشاور پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےگاڑی کے خفیہ خانوں سے پندرہ عدد کلاشنکوف ،پچاس عدد میگزین اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لیےہیں۔
بڈھ بیر پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےایس پی رورل شوکت خان کا
کہنا تھا کہ پولیس کواطلاع ملی کہ علاقہ غیر سے اچھی کوالٹی کا اسلحہ اسمگل
کیا جارہا ہیں جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےگاڑی کے خفیہ خانوں سے
پندرہ عدد کلاشنکوف ،پچاس عدد میگزین اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لیےجبکہ
متنی کے رہائشی سردار گل کوبھی گرفتار کر لیاہے،ملزم اس سے پہلے بھی کئی
مرتبہ اسلحہ اسمگل کر چکا ہے۔
ایس ایس پی رورل کا کہنا تھا کہ پکڑا جانے والا اسلحہ ممکنہ طور پر دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔