Apr 10, 2017 06:21 pm
views : 711
Location : Rainbow Center
Karachi- Fire in Godown
کراچی ، صدر کے علاقے میں واقع آتشبازی کے گوادم میں آتشزدگی ، سامان جل کر خاکستر
کراچی کے علاقے صدر میں فائر اسٹیشن کے قریب آتشبازی کے گودام میں آگ لگ گئی ۔
فائربریگیڈ حکام نےگودام میں لگی آگ کوتیسرے درجے کی قرار دیدیا اور شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلی گئیں۔آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔
اس موقع پر چیف فائرآفیسر تحسین احمد صدیقی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے والی جگہ پر آتش بازی کا سامان رکھا گیا تھا،آگ لگنے کے بعد دھماکے بھی ہوئے۔
تحسین صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ 7فائر ٹینڈراور 2واٹر باؤزر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ہے متاثرہ عمارت میں پٹاخے بنائے جاتے تھے عمارت میں بڑی تعداد میں آتش گیر مواد موجود ہے اسلئے رہائشیوں کو فوری طور محفوظ جگہ منتقل کیا جانا چاہیے