Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 10, 2017 07:50 pm views : 779

Location : Garden

Karachi- Provincial Minister Education Jam Mehtab Dahar Media Talk
  • Urdu

کراچی، گارڈن کے علاقے میں تاریخی اسکول پر قبضے کی کوشش ناکام

لینڈ مافیا نے کراچی کے علاقے گارڈن میں قائم قدیم سرکاری اسکول کی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے بھاری مشنیری کے ساتھ اسکول پر دھاوا بول دیا۔بلڈوزر کی مدد سے اسکول کی چار دیواری سمیت کئی کلاسز کو منہدم کردیا گیا۔
صوبائی وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہر نے کہا ہے کہ سرکاری عمارت کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے، سول سوسائٹی ،ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور میڈیا کی وجہ سے اسکول بچانے میں کامیاب رہے ۔ قومی ورثہ قرار دی گئی عمارت میں بنے اسکول پر لینڈ مافیا نے پولیس کی ملی بھگت سے بلڈوزر چلادئیے۔
گرائے گئے اسکول کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیس کا سارے عمل میں منفی کردار رہا ،اس کی سرکاری پراپرٹی کے تحفظ کے معاملے خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف ایسی کارروائی کریں گے کہ آئندہ کوئی ایسا سوچے گا بھی نہیں،اسکول گرانے میں ملوث افراد کو عبرتناک سزا دلوائیں گے۔
جام مہتاب ڈہر نے کہا کہ ہیریٹیج والے آئیں گے اور وہ یہاں چیزیں محفوظ کریں گے۔انہوں نے اسکول پرنسپل کے کردار کو سراہا ۔
ادھراسکول کے دورے کےدوران سیکریٹری تعلیم عبدالعزیز عقیلی نے اسکول کو اصل حالت میں بحال کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ دیوار فوری طورپر مکمل کرانے کی ہدایت کردی ہے، متاثرہ بچوں کو اسکول دوبارہ فعال ہونے تک ایڈجسٹ کیاجائےگا۔
ان کا مزید کہناتھاکہ اسکول گرانے میں لینڈ مافیا کے 3لوگ ملوث ہیں، ان کے خلاف ایف آئی آر میں ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانے جیسی سخت دفعات شامل کی گئیں ہیں 

Recent News

Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved