Apr 11, 2017 01:32 pm
views : 806
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets Religious Minister
کراچی، اسلام تمام مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، گورنر سندھ
کراچی میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے گورنر سندھ محمد زبیر
سے ملاقا ت کی ۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات گورنر ہاؤس میں ہوئی۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسلام ایک آفاقی و ہمہ گیر مذہب ہے جو
انسانی زندگی سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے،
ہمارے بزرگوں نے آزادی اور جمہوریت کا جو خواب دیکھا تھا وہ شرمندہ تعمیر
تو ہوا تاہم ہمارے سامنے آزادی، اخوت اور مساوات کا عظیم تصور ہنوز تشنہ ہے
اس خواب کو شرمندہ تعمیر کرنے کے لئے اس ملک کے تمام باشندوں کو یکساں طور
پر آگے بڑھنے کے بلاامیتاز و یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح
ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اسلام کے رہنما اصولوں سے استفادہ حاصل کرکے عوام کو
سہولیات فراہم کی جا سکتیں ہیں اس ضمن میں حکومت اسلام کے رہنما اصولوں کے
مطابق عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کو شاں ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے گورنر سندھ کو اپنی
وزارت میں کئے جانے والے اقدامات سے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قرآن
کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کا حکم جاری کردیا ہے جبکہ نظام صلوۃ نافذ
کیا جائے گا ۔اس وقت نظام صلوۃ ہم نے اسلام آباد کی حد ود تک شروع کیا ہے
اس کے بعد چاروں صوبوں میں نافذ کردیا جائے گا، اس ضمن میں چاروں صوبائی
حکومتوں سے بھی رابطہ ہوا ہے اور وہ بھی نظام صلوۃ پر رضامندی ظاہر کرچکے
ہیں۔