Apr 17, 2017 04:20 pm
views : 647
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 451 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی ، 100انڈیکس میں 451 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر کو مارکیٹ میں غیر
معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 451پوائنٹس کی
غیر معمولی کمی کے بعد 47125 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 70 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 277 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔