کراچی ، شہر قائد میں رینجرز کی اشد ضرورت ہے،گورنر سندھ محمد زبیر
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کی اشد ضرورت ہے،شہر کے امن کیلئے وفاق نے اس کی موجودگی کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کی تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے
کہا کہ کراچی کا مقدمہ میں لڑوں گا،شہر ترقی کرےگا تو پاکستان آگے بڑھے
گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صحیح ہے کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیکن
اس حوالے سے جو اعداد و شمار پیش کئے جاتےہیں وہ درست نہیں۔ 90فیصد ملٹی
نیشنل اور معاشی ادارے کراچی میں ہیں ،وفاق کے لئے جتنا ممکن ہوسکے گا شہر
کے لئے وسائل وقف کرےگا۔
اس موقع پر تاجر رہنماوں نے گورنر سندھ سے شکایات کی صوبہ سندھ میں سب سے
زیادہ گیس پیداہو تی ہے لیکن یہاں کہ صنعتکاروں کو مہنگی درآمدی ایل این جی
خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے،وزیر اعظم کی جانب سے نئے گیس کنیکشن دینے
کے فیصلے پر عمل درآمد پنجاب میں تو شروع ہوچکا ہے لیکن سندھ میں کوئی پیش
رفت نظر نہیں آئی۔