Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 17, 2017 05:45 pm views : 710

Location : Police Headquarter

Peshawar- IG KPK Salahuddin Mehsud Press Conference
  • Urdu

پشاور، مشال خان کو صفائی کا موقع دینے سے پہلے ہی قتل کردیا گیا،آئی جی خیبرپختونخوا

آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کا کہنا ہے کہ مردان یونیورسٹی میں قتل کئے جانے والے نوجوان مشال خان کو صفائی کا موقع دینے سے پہلے ہی قتل کردیا گیا۔
پشاور میں پر یس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےآئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور چند افراد کی جانب سے مشال خان اور ان کے 2 ساتھیوں کے خلاف اطلاع ملی تھی کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ ادا کئے ہیں جس پر کارروائی کے لئے دوسرے روز ٹیم تشکیل دی گئی اور یونیورسٹی روانہ کردیا گیا تاہم تفتیش سے کچھ دیر پہلے ہی مشال خان کو قتل کردیا گیا اور اسے صفائی کا بھی موقع نہیں ملا۔
صلاح الدین محسود کا کہنا تھا کہ مشال خان کے 2 دوستوں نے بیان ریکارڈ کرایا ہے اور انہوں نے اپنی اور مشال کی بے گناہی کا حلف دیا ہے جب کہ مشال خان کے قتل سے قبل بھی سوشل میڈیا پر کوئی بھی متنازعہ مواد موجود نہیں تھا۔
آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مشال خان کی لاش ڈی ایس پی مردان حیدر خان نے نکالی اور پرتشددہجوم سے بمشکل اپنی جان بچا کر نکلے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری خان عبدالولی خان یونیورسٹی پہنچی اور 59 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں سے متعدد افراد کے کپڑے خون آلود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے یونیورسٹی کو خالی کروا کر کمروں کی تلاشی بھی لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
آئی جی کے پی نے بتایا کہ مقدمے میں ملوث 22 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں سے 16 افراد قتل میں نامزد 20 افراد میں شامل ہیں اور باقی 4 کی تلاش بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ سمیت کیس کی تحقیقات سائنسی بنیاد پر کی جارہی ہیں، مقدمے کے نگران بشمول آر پی او اور ڈی پی او مردان سمیت دیگر اعلیٰ حکام روازنہ کی بنیاد پر 2 اجلاس بلاتے ہیں جس میں کیس کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بات چیت کی جاتی ہے۔ جب کہ کیس میں ایف آئی اے کی معاونت بھی مانگی گئی ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کا مزید کہنا تھا کہ مقدمے میں ملوث ایک ملزم عبداللہ نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرادیا ہے جب کہ تفیصلی رپورٹ کل سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں گے۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved