فیصل آباد ، شہتوت بے شمار فوائد سے مالامال ہونے کے ساتھ ساتھ گرمی کابھی دشمن
میٹھا اور نازک پھل شہتوت بے شمار فوائد سے مالامال ہونے کے ساتھ ساتھ گرمی کابھی دشمن ہے۔
گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی شہتوت کے ٹھیلے شہرکے مختلف بازاروں میں نظر آنے
لگے ہیں،شہتوت جگر کی گرمی ،کالا یرقان اور خون کو صاف کرنے میں بھی مفید
ثابت ہوتا ہے۔
شتوت کا پھل فیصل آباد میں50سے 120روپے فی کلو مارکیٹ میں فروخت کیا جارہا ہے۔
شتوت کو شوق سے کھانے والو ںکا کہنا ہے کہ شہتوت کے بے شمار طبی فوائد ہوتے
ہیں تاہم اسکے کاروبار سے وابستہ افراد کو معیار اور قیمتوں میں بہتری
لانے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہو ایک شہری احسن
علی کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ہر دکان دار من مانی قیمتوں پر شہتوت فروخت
کر رہا ہے جبکہ کسی کے پاس بھی سرکاری نرخ نامے موجود ہی نہیں ہیں تا ہم
فروخت کرنے والوں کو چاہیے تازگی اور معیار کا خیال رکھا جائے۔
شہتوت فروخت کتنے والے دکاندار محمد عثمان کا کہنا تھاکہ شہتوت گرمی کے
موسم کا بہترین تحفہ ہے،شہتوت گرمی سے بچاؤ کے علاوہبہت سی بیماریوں میں
بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔