Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 17, 2017 07:36 pm views : 735

Location : GHQ

Rawalpindi- Confessional statement of Noreen Laghari
  • Urdu

راولپنڈ ی ، مجھے لاہورمیں ایسٹر کے دن خودکش حملہ کرنا تھا، نورین کا اعترافی بیان

پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں دوران آپریشن گرفتار ہونے والی نورین لغاری نے اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اپنی مرضی سے لاہور گئی تھی اور مجھے ایسٹر کے روز منعقدہ تقریبات میں خود کش حملہ کرنا تھا۔
نورین کا کہنا تھا کہ میرا تعلق سندھ کے شہر حیدرآباد سے ہے میرے والد کا نام عبدالجبار ہے جو سندھ یونیورسٹی میں بطور استاد فرائض انجام دے رہے ہیں اور میں خود لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہوں اور ایم بی بی ایس میں سال دوئم کی طالبہ ہوں۔ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ میں اپنی مرضی سے لاہور گئی۔
نورین لغاری نے بتایا کہ اس کے ساتھی علی طارق کی سوچ شروع سے ہی تخریبی اور دہشت گردانہ تھی اور اس کی منصوبہ بندی میں خود کش حملہ اور فورسز کے اہلکاروں کو اغوا کرنا شامل تھا ۔ اس نے بتایا کہ علی طارق کے ساتھ ابوفوجی نامی ایک شخص بھی تھا جو اس کے ساتھ تخریب کاری کی تمام کارروائیوں میں ملوث تھا۔
نورین نے بتایا کہ کاررائیوں اورمنصوبہ بندی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے یکم اپریل کو کالعدم تنظیم نے سامان فراہم کردیا تھا جس میں 2 خود کش جیکٹس، 4 ہینڈ گرنیڈز اور کچھ گولیاں بھی شامل تھیں۔ خود کش جیکٹس کا استعمال ایسٹر کے موقع پر کیا جانا تھا جس کے لئے خود کش بمبار کے طور پرمجھے نامزد کیا گیا تھا لیکن 14 اپریل کی رات ہی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ہمیں گرفتار کرلیا اورعلی طارق ہلاک ہوگیا۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved