Apr 17, 2017 07:47 pm
views : 754
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muahmmad Zubair meets Consul General Turkey
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل مراٹ مصطفی اونارٹ کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل مراٹ
مصطفی اونارٹ نے ملاقات کی ۔ کر اچی میں ترکی کے قونصل جنرل مراٹ مصطفی
اونارٹ نے گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں پاک ترکی اقتصادی تعاون،صوبہ میں سرمایہ
کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا پاکستان اور ترکی کے عوام اسلامی
اخوت کے اٹوٹ رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں۔جغرافیائی اہمیت کے باعث نہ صرف
جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے۔
محمد زبیر نے کہابڑے صنعتی مراکز اور کاروباری اداروں کے باعث کراچی کو ملک
کا معاشی حب ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمد سے
پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہادورنوں ممالک کے مابین باہمی تجارت میں مزید اضافہ کے لئے جامع کوششوں کی ضرورت ہے۔