Apr 17, 2017 08:06 pm
views : 731
Location : Different Cinema's
Faisalabad- Several Cinema's Closed Due to Security Threats
فیصل آباد ، سیکورٹی خدشات کے باعث بیشتر سینما گھر بند
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات فیصل آباد کے سینما گھر اور تھیٹرز کوبند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نو ٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعدشہر بھر کے پندرہ کے قریب سینما اور تھیٹرز کو
بند کر دیا گیا ہے سینمابندہونے کے سبب سینما سے وابستہ افراد بے وزگار
ہوگئے ہیں جبکہ سینما مالکان کو بھی شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تین دہائیوں سے سینما کے شعبے سے وابستہ ملک عاجز حسین کا ذرائع ابلاغ عامہ
کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھیٹر اور سینما سے کئی لوگوں
کا روزگار وابستہ ہے ،سینما گھروں کی بندش فلم انڈسٹری کے لئے نقصاب دہ
ثابت ہوگی۔
تھیٹر مالک کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تھیٹر کو بند کرنا نامناسب اقدام تھاحکومت کو ایسا کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا ۔
سینما انڈسٹری سے وابستہ محمد طارق کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں تھیٹر کے
علاوہ تفریح کا اور کوئی بھی ذریعہ نہیں ہے جبکہ روز مرہ بنیادوں پر کام
کرنے والے مزدوروں کے گھروں کےچولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔