لاہور ، حریت رہنما کشمیر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
حریت رہنما کشمیر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا لاہور چیمبر آف کامرس
اینڈ انڈسٹری کا دورہ ، صدر عبدالباسط اورنائب صدر ناصر حمید خان سمیت دیگر
کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ایوان صنعت و تجارت میں مشعال ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے
جدوجہد آزادی میں تیزی آگئی ہے کشمیری مائیں وبہنیں پاکستانیوں کی طرف دیکھ
رہی ہیں۔
صدر لاہور چیمبر عبدالباسط نے کہاکہ لاہور چیمبر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی
کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےاورکشمیر ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا
ہے اسے حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔
صدر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ لاہور چیمبر تجارتی وفود کے ذریعے کشمیریوں کی آواز تمام دنیا میں پہنچائے گا۔
صدر عبدالباسط نے مزیدکہا کہ بزنس کمیونٹی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی ہرفورم پر حمایت کرے گی۔