Apr 18, 2017 12:35 pm
views : 635
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 189 Points
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری، انڈیکس میں189پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسر ے روزمنگل کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔پا کستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ
انڈیکس189پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 46935پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر289کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے101کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،179کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ9کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔