Apr 18, 2017 12:43 pm
views : 784
Location : Different Areas
Peshawar- Hot Weather in different areas
پشاور، شہر اور گردونواح میں گرمی کی لہر برقرار ،شہر ی بے حال
پشاور میں سورج نے ایک دفعہ پھر آنکھیں نکال لی جس کی وجہ سے موسم گرم
ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں موسم میں گرمی
دیکھنے کو ملے گی اورپشاور میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہریوں کو چاہیے کہ دھوپ سے اپنے آپ کو بچا کر رکھیں۔
پشاور کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پشاورمیں ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت کے پی کے دیگر اضلاع میں ایک ہفتے تک
بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آئندہ چند روز میں گرمی مزید بڑھے گی۔
مالاکنڈ کے علاقے میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔