Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 18, 2017 12:54 pm views : 613

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Bishop
  • Urdu

کراچی ، صوبہ میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، گورنر سندھ

کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے بشپ آف کراچی صادق ڈینیئل نے ملاقات کی ۔ بشپ آف کراچی صادق ڈینیئل نے گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات گورنر ہاؤس میں کی ۔
ملاقات میں بشپ آف کراچی صادق ڈینئل نے گورنر سندھ کو اقلیتوں کے مسائل،کمیونٹی ایریاز میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں سمیت حائل رکاوٹوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ صوبہ میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ صوبہ میں موجود تمام اقلیتیں اپنے مذہبی عقائد کی ترویج، تہوار اور رسم و رواج کی ادائیگی میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں،حکومت نے اعلیٰ ایوان سے لیکر بلدیاتی اداروں تک میں اقلیت کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے مخصوص سیٹیں بھی مختص کی ہیں تاکہ اقلیت بھی اپنے مسائل کو اعلیٰ ایوان سے لیکر بلدیاتی اداروں میں نہ صرف خود اٹھائیں بلکہ انھیں حل بھی کروائیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ کی تعمیر و ترقی میں عیسائی برادری نمایاں کردار ادا کررہی ہے با الخصوص شعبہ ہائے زندگی کے تعلق رکھنے اداروں صحت، تعلیم اور بلدیاتی اداروں میں عیسائی کمیونٹی کے افراد اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اس ضمن میں عیسائی برادری کے تما م مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آف پاکستان اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھار ہے ہیں، حکومت صوبہ کی تمام اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ کمیونٹی ایریاز میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام کررہی ہے۔
بشپ آف کراچی صادق ڈینئل نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں دیگر اقلیتی برادریوں سمیت عیسائی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں گورنر سندھ کی دلچسپی خوش آئند ہے۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved