Apr 18, 2017 01:03 pm
views : 577
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding Safe City Project
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاعوام کے جان و مال کے
تحفظ کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔لاہو رکے ساتھ پنجاب
کے6بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہاہے۔امن عامہ کو بہتر
بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاعوام کاجان ومال کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔سیف
سٹی پراجیکٹ سے شہروں کو محفوظ بنایا جائے گا۔جرائم پیشہ افراد او ر دہشت
گردوں کے قلع قمع کیلئے یہ منصوبہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہااربوں روپے کے اس اہم ترین منصوبے پر پیشہ وارانہ انداز میں کام کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔
صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، کرنل (ر) محمد ایوب گادھی، چیف سیکرٹری،
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، قائمقام انسپکٹر جنرل پولیس،چیئرمین منصوبہ
بندی وترقیات، پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے اعلی حکام اور متعلقہ افسران نے
اجلاس میں شرکت کی۔