Apr 18, 2017 03:48 pm
views : 727
Location : Ministry Of Foreign Affairs Office
Islamabad- All Parties Hurriyat Conference Protest
اسلام آباد،دفتر خارجہ کے باہر آل پارٹیز حریت کانفرنس کا احتجاجی مظاہرہ
جموں و کشمیر میں بھارت مظالم کے خلاف دفتر خارجہ کے باہرآل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج
تھے ،جبکہ اس موقع پر بھارت کے خلاف بھر پور نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ در اصل یہ مظاہرہ بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کئے
جانا تھا تاہم اس کی اجازت نہیں دی جاتی،کشمیر میں بھارت مظالم کا تقاضہ ہے
کہ ہندوستان تک اپنی آواز پہنچائی جائے تاکہ وہ جان لے کہ آزاد کشمیراور
دنیا کے کسی بھی خطے میں بسنے والے کشمیری اور دیگرمسلمانوں پر بھی بھارتی
مظالم کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں،بھارت کچھ بھی کرلے جدوجہد آزادی جموں و
کشمیر مزید پروان چڑھے گی۔
مظاہرے میں شریک میر طاہر مسرور کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم کی
انتہا کردی ہے،طالب علموں اور بالخصوص نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی
ہے،تعلیمی ادارون کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے،بھا رت اپنے آپ کو جمہوری
ملک کہتا ہے تو کشمیر میں آٹھ لاکھ فوج کیا کر رہی ہے۔