Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 18, 2017 04:26 pm views : 735

Location : Press Club

Karachi- Chairman PSP Syed Mustafa Kamal Media Talk
  • Urdu

کراچی ، ایک دن کراچی کے عوام کو کال دوں گا اور عوام کا سیلاب سڑکوں پر ہوگا، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایک دن کراچی کے عوام کو کال دوں گا اور عوام کا سیلاب سڑکوں پر ہوگا اور 30 منٹ میں ہمارے 16 مطالبات پورے ہوجائیں گے۔
کراچی میں پر یس کلب کے باہر دھرنے کے شر کا سے خطاب کرتے ہو ئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ معزز معاشروں میں احتجاج کی ضرورت پیش نہیں آتی لیکن ہم گزشتہ 13 دن سے فٹ پاتھ پر سورہے ہیں لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، اگرریڈزون چلا جاتا تو یقیناً خبروں کی زینت بھی بن جاتا لیکن عوامی مسائل جوں کے توں ہی رہتے، ایک دن کراچی کے عوام کو کال دوں گا اور عوام کا سیلاب سڑکوں پر ہوگا انہیں اپنے حقوق کی جنگ کےلئے ایک دن کی قربانی دینی ہوگی اور ہماری آواز پر باہر نکلیں گے تو 30 منٹ میں ہمارے 16 مطالبات پورے ہوجائیں گے اور اگر یہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو شہر قائد کے حالات اس سے بھی بدتر ہوجائیں گے۔
مصطفیٰ کمال نے کہاکہ سیاسی مداخلت نے پولیس کا بیڑا غرق کردیا ہے اگر رینجرز نے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے تو حکومت سندھ ہر 3 ماہ بعد یہ ڈرامہ رچاتی ہے اور اپنے ہی بلائے ہوئے رینجرز پر سودے بازی شروع کردیتی ہے، حکومت کو نا ہی آئی جی پسند آتا ہے اور نا رینجرز سے خوش ہے۔
چیئر مین پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت شہر کا سب سے بڑا مسئلہ رینجرز کے اختیارات ہیں، عوام یہ ظلم کب تک برداشت کریں گے اور یہ بدترین حکومت کب تک ایسے پی چلتی رہے گی۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو اس نہج پر نہ لے جائے کہ وہ کفن باندھ لیں اور جابر حکمرانوں کو کفن بھی میسر نہ ہو تاریخ گواہ ہے کہ بڑے بڑے فرعون ظالم جابر لوگوں کو کفن میسر نہیں ہوئے۔
چیئر مین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا مزیدکہنا تھا کہ یہ لوگ جان بوجھ کر وائٹ کالر کرائم کررہے ہیں حکومت میں بیٹھے افراد 3 لاکھ بچوں کے قاتل ہیں اور بچوں کے خون کرکے ہی اپنے پیسے بنا رہے ہیں یہ ہماری آئندہ نسلوں کے بھی قاتل ہیں۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved