Apr 18, 2017 04:57 pm
views : 678
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab meets Irfan Siddiqui
لاہور ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی ملاقات
لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے وزیر اعظم کے مشیر برائے
قومی تاریخ اور ادبی ورثہ عرفان صدیقی سے ملاقات کی ۔وزیر اعظم کے مشیر
برائے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق
رجوانہ سے ملاقات گورنر ہا ؤس میں کی ۔
اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا قلم اور کتاب معاشر ے
سے انتہا پسند انہ سوچ کو ختم کرنے کا بہتر ین ہتھیار ہے ۔ جوقومیں حصول
علم کو اپناشعار بناتی ہیں وہیں قومیں رفعت مقام بھی حاصل کر تی ہیں اور
بقائے دوام بھی ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا ملک بھر کی جامعات اور تعلیمی درسگاہوں میں کتاب میلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا
22،23اور 24 اپر یل کواسلام آباد میں کتاب میلے کاانعقاد کیا جارہا ہے جس
کا افتتا ح صدر پا کستان اپنے دست مبارک سے کریں گے ۔