صوابی، مشال کے قاتلوں کو مثالی سزا دی جائے گی،عمران خان
عمران خان صوابی میں مشال خان کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مردان
کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں تشدد کا نشانہ بننے والے مشعال خان کیس کے
بعد کوئی بھی کسی پر گستاخی کے الزامات نہیں لگا سکے گا۔
اس موقع پر مشال کے قاتلوں کو سزا دلانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے عمران
خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور پولیس اس سلسلے میں آخری حد تک
جائے گی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مشال
خان کوایک سازش کے تحت توہین رسالت کا الزام لگا کر قتل کیا گیا، اس سازش
میں شریک افراد کی گرفتاریاں ہورہی ہیں، جو بھی اس جرم میں ملوث ہے اسے کسی
صورت بخشا نہیں جائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے ازخود نوٹس سے قبل پرویزخٹک نے
جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا جب کہ خوشی اس بات کی ہے کہ دینی ہوں یا سیاسی
لوگ سب اس بات پرمتفق ہیں کہ جن لوگوں نے یہ سنگین جرم کیا انہیں سزا دی
جائے، ہم اس کیس میں انصاف کے لیے آخری حد تک جائیں گے، اس کے ذمہ دارپی ٹی
آئی سے ہوں یا کسی بھی جماعت سے، ہم قاتلوں کو کیفر کردار تک پہچائیں گے
تاکہ آئندہ توہین مذہب کا الزام لگا کرکوئی کسی کو قتل نہ کرے۔