کراچی،سندھ حکومت کا رینجرز اختیارات میں توسیع نہ دینانامناسب عمل ہے، مفتی نعیم
جامعہ بنوریہ کے مہتمم اعلیٰ مفتی نعیم کا کہنا ہے کہ کچھ سالوں پہلے بھتہ
ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی عراج پر تھیں شہریوں کا گھر سے نکلنا ناممکن ہو گیا
تھا،سرمایہ دار اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کر رہے تھے،رینجرز کی کاوشوں
کی بدولت کراچی کا امن بحال ہوا۔
جامعہ بنوریہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ
اگر سندھ حکومت نے رینجرز اختیارات میں توسیع نہیں کی تو تاجر برادری کے
ساتھ مل کر بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
معروف مذہبی شخصیت مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ کراچی کا شہری ہونے کی حیثیت
سے رینجرز اختیارات میں فوری توسیع چاہتے ہیں رینجرز کی کارروائیوں کے باعث
شہر میں امن قائم ہوا ہے اس لیے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت سندھ فی الفور
رینجرز اختیارات میں توسیع کرے ورنہ تاجر براداری کے ساتھ مل کر
بھرپوراحتجاج کریں گے۔
مفتی نعیم نے مطالبہ کیا کہ کہ مشال قتل جیسے واقعات کو روکنے کے لیے قانون
سازی کی جائے اور بے بنیاد الزام لگانے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانون
وضع کیے جائیں کیوں کہ توہین رسالت کا الزام ثابت کیے بغیر کسی کو قتل کرنا
جائزنہیں بلکہ بذات خود یہ اقدام اہانت مذہب سے زیادہ بڑا جرم ہے۔