کراچی، رینجرز کو اختیارات نہ دینا قومی اداروں کی توہین کے مترادف ہے، خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف 23 اپریل کو لیاقت آباد سے مزار
قائد تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا
کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے تعصب کی دیوار تعمیر کر دی ہے۔
ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ سرکار آٹھ سال سے شہری علاقوں
کے ساتھ متعصبانہ سلوک کر رہی ہے، پیپلز پارٹی نے تعصب کی دیوار کھڑی کر دی
ہے، اب سندھ کی شہری عوام کو اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر آناہوگا، ایم کیو
ایم نے وائٹ پیپر جاری کیا اسے پیپلز پارٹی کی سیاہ کاری کی وجہ سے بلیک
پیپر کہنا چاہئے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ رینجرز کو نوے روز کے لئے خیرات کی
طرح اختیارات دینا قومی اداروں کی توہین ہے، جب معاملہ پیپلز پارٹی کی
کرپشن کی طرف جاتا ہے تو شور مچایا جاتا ہے، پیپلز پارٹی اداروں کو بھی
اپنا غلام سمجھتی ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 23 اپریل کو مزار قائد پر اپنی
فریاد لے کر جائیں گے اور اسی روز اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
l