Apr 19, 2017 01:51 pm
views : 709
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 226 Points
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری، انڈیکس میں226پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔پا کستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ
انڈیکس226پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 46647پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر298کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے62کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،225کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔