Apr 19, 2017 01:27 pm
views : 803
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding Khidmat
لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا
اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبے کے 36اضلاع میں خدمت مراکز کے قیام کا فیصلہ بھی
کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا عوام کو بہتر خدمات
اور سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔خدمت مراکز کا قیام اس جانب اہم اقدام
ہے۔6اضلاع میں خدمت مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔صوبے کے 36اضلاع میں ایسے
سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مراکز بنائے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا خدمت مراکز کے قیام کا تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور
فنانشل آڈٹ بھی ہوگا۔فیصل آباد میں انتہائی شاندارخدمت مرکز قائم کیا
گیاہے۔جس پر میں صوبائی وزیر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پنجاب انفارمیشن
ٹیکنالوجی بورڈ او رپوری ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا فیصل آبادکے خدمت مرکز کے ماڈل کو
دیگر تمام اضلاع میں لاگو کرنا ہے۔فیصل آباد کے علاوہ،راولپنڈی، لاہور،
سرگودھا، ساہیوال او رگوجرانوالہ میں خدمت مراکز فنکشنل ہوچکے ہیں۔خدمت
مراکز کا قیام عوام کی بہت بڑی خدمت ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔
کمیٹی خدمات کی فراہمی کے نئے نظام، عوام کو خدمات کی فراہمی، مانیٹرنگ
سسٹم اوردیگر امور کے بارے میں سفارشات ایک ہفتے کے اندر پیش کرے گی۔
صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیف سیکرٹری،
ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے
اجلاس میں شرکت کی۔
چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔