لاہور ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء وسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند وں سے گفتگو
سابق وزیراعظم اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے
کہ اگر نواز شریف کی جگہ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم ہوتا تو اب تک بہت کچھ ہو
چکا ہوتا، پاناما کیس کا فیصلہ ملکی سیاست میں اہم موڑ ثابت ہو گا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا
تھا کہ پاناما لیکس کے فیصلے سے ملکی تاریخ پر دوررس نتائج مرتب ہوں گئے۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا لاہور کی احتساب عدالت میں گیپکومیں غیر
قانونی بھرتی ریفرنس میں پیشی کے موقع پر کہنا تھا کہ اس بات کا تقابلی
جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ درجہ چہارم کے ملازمین بھرتی کرنے والا وزیراعظم
احتساب عدالت میں موجود ہے اور دوسری جانب پانامہ لیکس کا معاملہ ہے۔
راجہ پرویز اشرف کامزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے ذوالفقار
علی بھٹو سے لیکرآصف علی زرداری تک سب نے عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت
کی،جیسے وہ اپنے لئے انصاف کی توقع رکھتے ہیں اسی طرح پاناما کیس میں بھی
انصاف پر مبنی فیصلے کیلئے پر امید ہیں۔
راجہ پرویز اشرف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت
میں پیش ہوئے تاہم متعلقہ جج کیےرخصت ہونے کے باعث سماعت 6مئی تک ملتوی
کر دی گئی ہے۔