Apr 19, 2017 03:53 pm
views : 721
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- IG KPK Police Salauhddin Mehsud Media Talk
اسلام آباد ، مشال خان قتل کیس میں ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،آئی جی خیبرپختونخوا پولیس صلاح الدین محسود
سپریم کورٹ نے مشال خان قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے سے
روک دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب تحقیقاتی ٹیم کام کر رہی ہے تو
جوڈیشل کمیشن کی کیا ضرورت ہے۔ کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں مشال خان قتل کے ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان
،جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے کی۔سپریم کورٹ نے جے
آئی ٹی کو ہفتہ وار رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروانےکی ہدایت کردی۔
اس موقع پر سپر یم کورٹ کے باہر آئی جی خیبرپختونخوا پولیس صلاح الدین
محسود نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مشال
خان قتل کیس کی تحقیقات درست سمت اور شفاف انداز میں چل رہی ہیں، انصاف
ہوگا اور جلد ہوگا۔
سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں، انصاف ہوگا اور جلد ہوگا۔