Apr 19, 2017 05:19 pm
views : 724
Location : Parliament House
Islamabad- Parliamentarians views on Panama Case Decision
اسلام آباد،پاناما کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا،ارکان پا رلیمنٹ کی آراء
ارکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے،فیصلہ جو بھی آئے جیت حق کی ہی ہوگی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے مقدمات سے متعلق ضمنی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے جس
کے مطابق پاناما کیس کا محفوظ فیصلہ کل 20 اپریل کو دوپہر 2 بجے سنایا جائے
گا۔
پانامہ لیکس کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ
کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کی، بینچ میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار
احمد، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں، لارجر بینچ نے 26
سماعتیں مکمل ہونے کے بعد 23 فروری کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جوکل
تقریبا 2 ماہ بعد سنایا جائے گا، اس موقع پر سپریم کورٹ میں سیکیورٹی کے
انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے جب کہ عدالت میں داخلہ خصوصی پاس کے
ذریعے ہوگا۔
پانامہ کیس کے حوالے سے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آ رہا ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد کا کہنا تھا کہ فیصلہ جو بھ آئے جیت
حق کی ہوگی ،ملک کا پیسہ چرانے والا جیل میں ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ کل دو بجے
کے بعد دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے تاہم حکومت کو ڈان لیکس کے حوالے رپورٹ
قوم کو دکھانی چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل ایڈوکیٹ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم
نے قوم اورعدلیہ سے جھوٹ بولا ہے پانامہ کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق
ہونا چاہیے۔