Apr 19, 2017 05:34 pm
views : 812
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 729 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیز ی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 729پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 729پوائنٹس کے اضافے کے
بعد 47603 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 209 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 137 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔