فیصل آباد ،میٹرو بس سروس بد انتظامی کا شکار،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
فیصل آباد میں وزیر اعلی کی میٹرو بس اسکیم تو جاری کر دی گئی تاہم ان میٹروبسوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے من مانے کرائے وصول کئے جانے کے سبب شہری میٹرو بس میں سفر کرنے سے قاصر ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسافروں سے کرایہ نامے کے مطابق نہ تو کرایہ لیا جاتا
ہے اور نہ ہی میٹروبس کے اے سی چلتے ہیں،میٹرو بس صرف نام کی ہی میٹرو بس
ہے جبکہ میٹرو بس کے ڈرائیور حضرات بھی تنخواہ کم ہونے کی وجہ سے پریشان
ہیں ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک طالبہ کا کہنا تھا
روزانہ میٹرو بس میں سفر کرتی ہوں جبکہ وصول کئے جانے والا کرایہ طالب
علموں کے لئے مناسب نہیں ہے۔
میٹرو بس کے ڈرائیور کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال سے میٹرو بس چلا رہا
ہوں تاہم کمیشن اور تنخواہ کم ہونے کے سبب گھر کا چولہا جلائے رکھنا ناممکن
ہو گیا ہے،وزیر اعلیٰ سے گزارش ہے کہ میٹرو کے ڈرائیوروں کی تنخواہیں
بڑھائی جائیں۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ نہ تو وقت کی پابندی کی جاتی ہے نہ ہی سیٹیں آرام دہ ہیں جبکہ کرایہ بھی من مانا وصول کیا جاتا ہے۔
ایک اور طالبہ کا کہناتھاکہوزیر اعلیٰ شہباز شریف سے گزارش ہے کہ طالب
علموں کے لئے میٹرو کا اچھا پیکج دیا جائین جیسا پہلے دیا جاتا تھا ۔