Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 26, 2017 03:53 pm views : 583

Location : KP Office

Karachi- Interior Minister Sindh Press Conference
  • Urdu

کراچی، ہم قانون اور عدالت کا احترام کرنے والے ہیں، آئی جی سندھ میرے ماتحت کے بھی ماتحت ہیں،وزیر اخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ اے ڈی خواجہ کے آنے سے پہلے بھی سندھ میں امن و امان کی صورت حال بہتر تھی،سندھ میں میرٹ پر بھرتیاں کی گئیں، سندھ پولیس میری یا کسی اے ڈی خواجہ کی محتاج نہیں ہے، ا س آئی جی پر کئی تماشے چلے، افسران لگتے رہتے ہیں ہٹتے رہتے ہیں، ہم قانون اور عدالت کا احترام کرنے والے ہیں، آئی جی سندھ میرے ماتحت کے بھی ماتحت ہیں اور وہ پولیس کے معاملات مجھ سے بہتر سمجھ سکتے ہیں، انہوں نے بہت بچکانہ حرکت کی ہے۔ صبح سے 20گریڈ کے ایک افسر کے لئے وضاحتیں دے رہا ہوں،میرے پاس20گریڈ کے 30افسران ہیں۔ہر حکومت کا اختیار ہے کہ اس افسر کیساتھ چل سکتی ہے یا نہیں،سندھ میں آئی جی کا ہٹنا یا نہ ہٹنا عدالتی معاملہ ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ انور سیال نے کہا کہ کراچی آپریشن آصف زرداری،بلاول بھٹو زرداری نے اور فوج نے شروع کیا تھا،سندھ میں امن و امان کے لئے ہر ممکن وسائل استعمال کیے جائیں گے،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے ہٹنے یا نہ ہٹنے سے انورمجید کا کوئی تعلق نہیں،ہر حکومت کا اختیار ہے کہ کسی افسر کیساتھ چل سکتی ہے یا نہیں۔ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی بھی افسر کو ہٹا دے، اے ڈی خواجہ کے آنے سے پہلے ایپکس میں کہا تھا ملازمتیں میرٹ پر ہوں گی، میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ آئی جی کو کیوں ہیرو بنایا جا رہا ہے۔
پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ سندھ نے رمضان المبارک کے دوران سندھ پولیس کا سیکورٹی پلان بھی بتایا ان کا کہنا تھا رمضان میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے، پولیس افسران عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کام کریں گے، افطاری سے تراویح تک تمام پولیس افسران سڑکوں پر ہوں گے، کراچی کے ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ایڈیشنل آئی جی اور میں خود سیکورٹی کی صورت حال چیک کریں گے، 15رمضان کے بعد بازاروں میں نفری بڑھا دیں گے، سندھ کے تمام اضلاع میں پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی، حکومت کی کوشش ہے کہ ہر دن امن و امان سے گزرے، رمضان میں ٹریفک کا نظام بھی بہتر بنایا جائے گا۔

Recent News

shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved