Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 05, 2017 12:41 pm views : 765

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Chairs Meeting about Clean Water
  • Urdu

لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت تعطیل کے باوجود صاف پانی کے متعلق اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کے پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جا رہا ہے جبکہ بہاولپور ریجن میں 116 واٹر فلٹریشن پلانٹس شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں اور اب پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کو جنوبی پنجاب کی تحصیلوں سے شروع کیا جا رہاہے اور اس پروگرام کو انتہائی تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس پروگرام پر عملدرآمد کیلئے کسی قسم کی سمری میرے پاس نہ بھجوائی جائے کیونکہ پنجاب حکومت نے اس پروگرام پر عملدرآمد کیلئے 2 کمپنیاں تشکیل دی ہیں اوریہ کمپنیاں خود فیصلے کریں ، ان پر عمل کریں اور نتائج دیں۔ انہو ں نے کہا کہ بعض افسروں کی مجرمانہ غفلت اور پیشہ ورانہ بددیانتی کے باعث مفاد عامہ کے اس عظیم منصوبے میں تاخیر ہوئی لیکن پنجاب حکومت کے بروقت اقدام کے باعث نہ صرف اس پیشہ ورانہ بددیانتی کو پکڑا گیا بلکہ متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اب ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے درست سمت کی جانب بڑھ رہے ہیں،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کے بارے میں موثر آگاہی مہم چلائی جائے، اس پروگرام کی کامیابی کیلئے کمیونٹی کی شرکت بھی بہت ضروری ہے، غیر فعال دیہی واٹر سپلائی سکیموں کو جلد فعال کیا جائے اور ان سکیموں کی مانیٹرنگ کا موثر نظام بھی وضع کیا جائے کیونکہ ان سکیموں کے فعال ہونے سے لاکھوں افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
اپریل 2018 ء تک مزید 800 غیر فعال واٹر سکیموں کو بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس ضمن میں ہر طرح کے وسائل مہیا کئے جائیں گے، اجلاس کے دوران واساز کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار گیا گیا اور واساز میں اصلاحات اور تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں موثر پلان بنا کر فی الفور عملدرآمد کیا جائے اور واساز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بہترین اور باصلاحیت ہیومن ریسورس کا میرٹ پر انتخاب کیا جائے جبکہ انٹرنل اور ایکسٹرنل آڈٹ کا نظام متعارف کرایا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ واساز کو مثالی پیشہ ورانہ ادارہ بنانے کیلئے فوری اقدامات کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پانی کے نمونوں کی چیکنگ کیلئے ملتان، ڈیرہ غازی خان، لاہور اور راولپنڈی میں قائم 4 واٹر ٹیسٹنگ لیبز کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبز بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورابتدائی طور پر 5 موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبز کے ذریعے پانی کے نمونے چیک کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے 36 اضلاع کیلئے موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبز حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واٹر ٹیسٹنگ لیبز کا پورا نظام ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی طرح خودمختار ہونا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبز کے حوالے سے شاندار اقدام پر چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور سیکرٹری ہاؤسنگ کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلوں میں کلورینیشن کے عمل کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ہوں گے۔
اجلا س میں وزیر اعل؛یٰ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پائپ لائنوں کی حالت کا جائزہ لینے کیلئے سروے کرایا جائے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صاف پانی ایک نعمت ہے، آئیے مل کر صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے دن رات ایک کر دیں، ہمیں اپنی توانائیاں یکجا کرکے اس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔
اجلاس میں مینجنگ پارٹنر ڈلیوری ایسوسی ایٹس سر مائیکل باربر، روڈ میپ ٹیم کے دیگر پارٹنرز، صوبائی وزراء منشاء اللہ بٹ، سید ہارون سلطان بخاری، معاون خصوصی ملک احمد خان، مشیر عمر سیف، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیئرمین صاف پانی کمپنی نارتھ ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال، چیئرمین صاف پانی کمپنی ساؤتھ چوہدری عارف سعید، اعلیٰ حکام، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore 2:08
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore
Jun 29, 2026 05:42 pm
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations 1:29
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations
Jun 29, 2026 04:31 pm
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit 1:03
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit
Jun 29, 2026 03:51 pm
Imran Khan Challenge Verdict in Supreme Court £190 Million Case 1:28
Imran Khan Challenge Verdict in Supreme Court £190 Million Case
Jun 29, 2026 01:54 pm
Pakistan Orders Immediate Arrest of Illegal Afghan Nationals from July 10 1:14
Pakistan Orders Immediate Arrest of Illegal Afghan Nationals from July 10
Jun 29, 2026 12:27 pm
Europe Heatwave Turns Deadly: Over 1,300 Deaths Reported as Temperatures Cross 40°C 1:47
Europe Heatwave Turns Deadly: Over 1,300 Deaths Reported as Temperatures Cross 40°C
Jun 29, 2026 12:06 pm
Government Fails to Provide Relief as Fuel Prices Remain Unchanged, Public Disappointed 1:55
Government Fails to Provide Relief as Fuel Prices Remain Unchanged, Public Disappointed
Jun 27, 2026 05:28 pm
PDMA Issues Glacial Lake Outburst Flood Alert for Upper Districts Amid Rising Temperatures 1:03
PDMA Issues Glacial Lake Outburst Flood Alert for Upper Districts Amid Rising Temperatures
Jun 27, 2026 03:32 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved