Jun 14, 2017 05:31 pm
views : 779
Location : Sindh Rangers Headquarter
Karachi- DG Rangers Sindh Major General Muhammad Saeed Chairs Meeting
کراچی ،ڈی دی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت ا علیٰ سطح اجلاس
کراچی
میں ہیڈ کوارٹر پا کستان رینجرز (سندھ) میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس ڈی جی
رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت ہو ا جس میں امن وامان کی
صورتحال خصوصاً یوم علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائز ہ لیا
گیا ۔ اجلا س میں قانون نافذ کرے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے شر کت کی ۔
اس موقع پر مشتر کہ طور پر یو م علیؓ کے حوالے سے امن وامان کی صورتحال کو
یقینی بنانے کے لئے مر بوط لا ئحہ عمل مرتب کیا گیا تا کہ کسی بھی ممکنہ
دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنا جاسکے ۔
اس موقع پر علماء کرام سے بھی پر زور اپیل کی گئی کہ وہ فرقوں کے مابین ہم
اہنگی کے فروغ اور شہر اور امن وامان قائم کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے
والے اداروں کی مد د کریں اور عوام میں اخوت وبھا ئی چارے کا درس اجاگر
کریں ۔