Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 17, 2017 04:23 pm views : 800

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Energy Awards Delegation
  • Urdu

کراچی، ترقی کے دور میں توانائی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے ،گورنر سندھ

کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہاؤس میں چھٹے انرجی ایوارڈ کے جیوری ممبران سمیت ایوارڈ حاصل کرنے والے 18 رکنی وفد سے ملاقات کی جس کی سربراہی مبشر میر کررہے تھے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ترقی کے دور میں توانائی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے ، ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اس شعبہ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے ، وفاقی حکومت ونڈ ، سولر اور ہائیڈل انرجی سمیت دیگر منصوبوں پر کام کررہی ہے ، حکومتی اقدامات کے باعث2018 ء میں نہ صرف ملکی ضروریات کے مطابق انرجی کا حصول ممکن ہو گا بلکہ طلب سے زائد بجلی بھی حاصل ہو سکے گی اس ضمن میں حکومت انرجی شعبہ پر سرمایہ کار ی، ملکی سطح پر کام کرنے والوں اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 2013 ء میں جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملک کو دو سنگین چیلنجز امن وامان کا قیام اور بجلی بحران درپیش تھے ، حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں ، الحمد اللہ آج پاکستان دنیا میں پر امن ملک کے طور پر ابھر رہا ہے ، دوسرے سنگین چیلنج انرجی بحران پر بھی کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2013 ء4 میں بجلی کی پیداوار اس کی طلب سے کہیں کم تھی لیکن آج بجلی کی کمی صرف پانچ ہزار میگا واٹ رہ گئی ہے، ہر ماہ اوسطاً ایک انرجی منصوبہ پائیہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے ، اگلے برس نیشنل گرڈ میں 10500 میگاواٹ بجلی داخل ہونے سے ہماری آئندہ کی ضروریات بھی پوری ہوسکے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے لیکر ٹھٹھہ اور بدین تک سمندری پٹی ونڈ انرجی کے لئے آئیڈیل ہے ، سولر منصوبوں کے بھی 100فیصد نتائج حاصل ہورہے ہیں ، کوئلے سے بھی بجلی پیداکرنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
انہوں نے پاک چین دوستی کی عظیم مثال سی پیک منصوبہ میں بھی انرجی شعبہ کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے ، منصوبہ میں انرجی کے 34 ارب ڈالرز کی لاگت سے منصوبے بنائے جارہے ہیں،یقین سے کہتاہوں کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کل آبادی کا 60 فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے ، با صلاحیت نوجوان ہر شعبہ میں نئی جہت لا رہے ہیں ، پاکستان میں سائنسدانوں اور انجینئرز کی بھی کوئی کمی نہیں ، این ای ڈی یونیورسٹی کے دو طلبہ کو انرجی منصوبہ کی تکمیل پر انرجی ایوارڈ کا ملنا خوش آئند ہے۔
گورنر سندھ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ کو فیملی سمیت گورنر ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved