Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 17, 2017 06:02 pm views : 779

Location : Federal Judicial Academy

Islamabad- CM Punjab Shahbaz Sharif Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد، وزیر اعظم نواز شریف اور میں نے پیش ہوکر قانون کی حکمرانی کی حقیر خدمت کی، شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور انہوں نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر بتادیا کہ اقتدار پر شب خون مارنے والوں اور جمہوری لوگوں میں کیا فرق ہے۔
اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعدجوڈیشل اکیڈمی کےباہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ہم عدالتوں اورقانون کا احترام کرتے ہیں، جے آئی ٹی نے انہیں پیشی کا نوٹس بجھوایا تھا، انہوں نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان بھی اسی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور میں نے پیش ہوکر قانون کی حکمرانی کی حقیر خدمت کی اور عقل اور عاجزی سے اپنا موقف پیش کیا۔
شہبازشریف نے پرویزمشرف کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میں پیش ہوکر بتادیا کہ اقتدار پر شب خون مارنے والوں اورجمہوری لوگوں میں کیا فرق ہے۔ فوجی آمر کا عدالت اور قانون سے متعلق رویہ لوگوں نے دیکھا ہے، اس سے ثابت ہوا ہم منتخب سیاستدانوں کے دلوں میں قانون کا بڑا احترام ہے۔ انہیں کافی عرصے سے کمر کی تکلیف ہے لیکن اس کا بہانہ نہیں بنایا، اس وجہ سے راولپنڈی کے ادارے میں داخل نہیں ہوئے۔ اتفاق فاونڈری کو ان کے والد اوربھائیوں نے کسی اثررسوخ سے عروج نہیں دیا تھا بلکہ محنت کی تھی، ہمیں ایسے باپ کے بیٹے ہونے پر فخر ہے جس کو لوگ امانت اور دیانت کا امین جانتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شریف خاندان کا احتساب پہلی بارنہیں ہو رہا، ہمارا پہلا احتساب ذوالفقار علی بھٹو، دوسرا اور تیسرا بینظیر بھٹو جب کہ چوتھا احتساب پرویز مشرف دور میں ہوا، اب ہمارا پانچواں احتساب ہو رہا ہے، یہ احتساب کسی سرکاری خردبرد کا یا کرپشن کا نہیں ہورہا ہے، ہر احتساب میں ہمارے ذاتی کاروبار کو نشانہ بنایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مزید کہا کہ بینظیر دور میں ہمارے خاندان کے کاروبار کو تباہ کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، پانچوں احتساب میں آج تک ہمارے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں۔ ہم نے قرضوں کی واپسی میں رعایت لی نہ معاف کرائے، اتفاق فاونڈری نے بینکوں کے پونے 6 ارب روپے ادا کئے۔ آج اگرکسی یتیم کو تعلیم نہیں ملتی تو وہ ماضی کی کرپشن کی بدولت ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved