Jun 21, 2017 02:58 pm
views : 584
Location : National Defence University
Islamabad- President Mamnoon Hussain addresses
پاکستانی قوم نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کا بہادری سے مقابلہ کیا, صدر ممنون حسین
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ، حکومت اور اس کے اداروں
نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کا بہادری سے مقابلہ کر کے دشمن کے دانت کھٹے
کر دیئے ہیں ۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے
کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ مشکل حالات میں
قوموں کی صلاحیت اور بقاء کے جذبے کاامتحان ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے آپریشنز کے نتائج بہت جلد حاصل ہوں گے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان ، چین اقتصادی راہداری سے خطے میں نئی
تبدیلیاں رونما ہوں گی ۔ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نئی سٹریٹجک
ڈاکٹرائن ضروری ہے ۔
صدر ممنون حسین نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ
ادارے کے ماہرین کی قومی دفاعی معاملات میں دانشورانہ شراکت ہمارا قیمتی
اثاثہ ہے ۔