لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے لاہور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی کی الوداعی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے لاہور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی نے الوداعی ملاقات کی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہورمیں تعیناتی کے دوران ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاپاک ایران تعلقات کے
حوالے سے آپ کا کردار مثالی حیثیت کا حامل رہا ہے۔پاک ایران تعلقات کے فروغ
کیلئے آپ نے مثبت کردار ادا کیا ہے۔میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
محمد شہباز شریف نے مزید کہاسفارتکاری کے حوالے سے آپ کی قابل قدر خدمات کو
ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ہم ہمیشہ آپ کی کمی محسوس کرتے رہیں گے۔پاکستان
اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ہم مضبوط برادرانہ رشتوں
میں بندھے ہوئے ہیں۔
لاہور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی نے کہالاہور میں
گزارے گئے لمحات میری زندگی کا سرمایہ ہیں۔ آپ نے ہر موقع پر جس خلوص اور
محبت کا مظاہرہ کیا اسے کبھی بھلا نہیں سکتا۔
ایران کے قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی نے مزید کہااپنی تعیناتی کے دوران مجھے ہر لمحہ آپ کی بھر پور سپورٹ رہی۔