Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 23, 2017 01:06 pm views : 766

Location : Domestic Place

Rawalpindi- KB Jhadav Mercy Apeal
  • Urdu

راول پنڈی،بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کردی

بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں جاسوسی کا اعتراف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رحم کی اپیل کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی 146را145 کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں جاسوسی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے رحم کی اپیل کردی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی جاسوس نے معصوم جانوں کے ضیاع پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف سے رحم کی اپیل میں کہا کہ پاکستان کو جانی ومالی نقصان پہنچایا جس پر ندامت کا سامنا ہے لہذا ہمدردانہ بنیادوں پر جان بخشی کی جائے، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھ لے بھارت نے پاکستان میں کیا کیا ہے اور کیا کررہا ہے۔
اس سے قبل کلبھوشن یادیو نے ملٹری ایپلٹ کورٹ کو بھی اپیل کی تھی جو مسترد کردی گئی تھی جب کہ اپنے پہلے ویڈیو بیان میں بھی کلبوشن یادیو نے پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بھارتی جاسوس کی دوسری اعترافی وڈیو بھی جاری کردی جس میں کلبھوشن یادیو کو دہشت گردی کی کارروائی اور جاسوسی کا اعتراف کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ کلبھوشن یادیو نے رحم کی اپیل میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سے معافی بھی مانگی۔
اپنے دوسرے اعترافی بیان میں بھارتی جاسوس کا کہنا تھا کہ میں بھارتی بحریہ میں کمیشنڈ آفیسر ہوں اور میرا کوڈ نام حسین مبارک پٹیل ہے جب کہ میں نے 2005 اور2008 میں کراچی کا دورہ کیا جس کے نتیجے میں کراچی کے اطراف کے علاقوں میں پاکستان بحریہ کے تنصیبات اور اثاثوں سے متعلق خفیہ معلومات جمع کیں۔
کلبھوشن نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی 146را145 نے اس بات کو محسوس کرلیا تھا کہ 2014 میں مودی کی حکومت ہوگی لہذا میری خدمات خفیہ ادارے 146را145 کے سپرد کردی گئی جب کہ میرے ذمہ داری کراچی، بلوچستان، کوئٹہ ، تربت اور مکران کے ساحلی علاقوں میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں پر نظر رکھنا اور انکو پایہ تکمیل تک پہنچانا اور اس سلسلے میں تمام انتظامات احسن طریقے سے نبھانا تھی۔
واضح رہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا جہاں عالمی عدالت نے کلبھوشن کی پھانسی پر حکم امتناع جاری کردیا تھا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کلبھوشن یادیو کی رحم کی اپیل مسترد کردیں تو کلبھوشن صدر پاکستان ممنون حسین سے رحم کی اپیل کرسکتا ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved