Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 11, 2017 02:16 pm views : 614

Location : Memon Hospital

Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah Visit Memon Hospital
  • Urdu

کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا میمن اسپتال کا دورہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میمن اسپتال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نرسنگ اسکول کے قیام کیلئے سالانہ 42 ملین روپئے کی گرانٹ دیتی رہے گی،ہسپتالوں میں نرسز کے کردار اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ میری ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات مہیا کرنے والے افراد کا ہاتھ بٹاسکوں،انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی اسپتالوں کی مالی معاونت بھی جاری رہے گی،میرامقصد سندھ کے عوام کو تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقنی بنانا ہے۔
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ سے کہا کہ وہ مریضوں کو دی گئی سہولیات سے متعلق وقتاً فوقتاً آگاہی لیتے رہیں،وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ میمن اسپتال حکومت سندھ، نجی اداروں اور مختلف شخصیات کی مدد سے غریب اور نادار مریضوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کی بھی صدارت کی جس میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صحت کے شعبے میں ترجیحاً پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
اسپتال انتطامیہ کے ساتھ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کی شروعات بدین کے اسپتال سے کی تھی، سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے، میری پوری کوشش ہوگی کہ صحت کے شعبے میں کام کرنے والوں کا ہاتھ بٹاسکوں، انہوں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے شرکاء کو بتایا کہ میمن اسپتال کے دوستوں نے سڑک تعمیر کرنے کا کہا تو میں نے تین ماہ میں روڈ بناکردے دی، یہی وجہ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا ہوں، سالانہ 42 ملین روپئے گرانٹ کے ساتھ ساتھ آپ کو مزید فنڈز بھی دے رہے ہیں، ہم کراچی کی ہر لحاظ سے خدمت کرتے رہیں گے،میٹنگ میں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو اعلیٰ تعلیم، انجنیئرنگ اور معاشیات ان کو ممتاز بناتی ہے، اس موقعے پر میمن اسپتال کے فاؤنڈیشن کے چیئرمین پیر محمد دیوان نے بھی وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی زبان اور وعدوں کی پاسداری کرتے ہیں۔
دورے کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میمن میڈیکل اسپتال کی جانب سے دورے کی دعوت پر وزٹ کیا، میمن میڈیکل اسپتال کافی عرصے سے کام کررہاتھا اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرکے وہ انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، جوکہ اچھا کام ہے،نرسنگ اسکول کے قیام کیلئے سندھ حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی، انہوں نے کہا کہ گڈاپ اور ملیر کے کچھ صحت کے مراکز کو میمن میڈیکل اسپتال سے ملانے کیلئے بھی غور کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ps۔114 منی پاکستان ہے،2018 کے انتخابات میں بھی کراچی میں بڑی کامیابی حاصل کریں گے،ضمنی انتخاب جیت کر ثابت کردیاہے کہ کراچی میں پیپلزپارٹی کا اسٹیک ہے،لوگ سمجھتے تھے کہ پیپلزپارٹی کراچی میں دلچسپی نہیں لیتی، لیکن ہم نے ترقیاتی کام کرواکر عوام کی خدمت کرکے یہ ثابت کیا تو یہ تاثر غلط ہے،الیکشن میں پیسے چلانے کی بات من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ سعید غنی ایک مزدور کا بیٹاہے،اگر ووٹ پیسے خریدے جاتے تو سارے امیر انتخابات پیسے کے بنیاد پر جیت جاتے، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ احتساب کے قوانین بنانا سندھ حکومت کا اختیار میں شامل ہے،نیب قوانین کی منسوخی کا بل گورنر کے پاس موجود ہے اس پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا،قانون بنانا اسمبلیوں کا کام ہے،نیب کے خلاف عدالتوں کے ریمارکس موجود ہیں،اداروں پر واضع کرتاہوں کہ بیچ ہنٹینگ نہیں چلے گی،اپنی حرکت بند کردیں،صوبائی اسمبلی نے اپنے اختیار میں رہ کر قانون منظور کیاہے، انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے بیانات پر افسوس ہوا ،انکو چاہیئے تھا کہ بیان دینے کے بجائے اسمبلی کے بھیجے ہوئے بل پر دستخط کرتے۔
اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو اور سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو بھی تھے۔

Recent News

PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola 1:01
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola
Jun 30, 2026 02:25 pm
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers 1:25
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers
Jun 30, 2026 02:09 pm
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah 1:19
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah
Jun 30, 2026 01:06 pm
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore 2:08
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore
Jun 29, 2026 05:42 pm
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations 1:29
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations
Jun 29, 2026 04:31 pm
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit 1:03
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit
Jun 29, 2026 03:51 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved