Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 26, 2017 04:58 pm views : 708

Location : Domestic Place

Pakistan- Navy hosts Indian Ocean Naval Symposium Working Group Meeting
  • Urdu

پاک بحریہ کی جانب سے معلومات کے تبادلے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کے موضوع پر انڈین اوشن نیول سمپوزیم کے ورکنگ گروپ ورکشاپ کا انعقاد

پاک بحریہ کی سرپرستی میں انڈین اوشن نیول سمپوزیم (آئی او این ایس) ورکنگ گروپ کی دو روزہ سر گرمیوں کا آغاز 25جولائی سے اسلام آباد میں ہوچکا ہے، آئی او این ایس ورکنگ گروپ کے اس اجلاس کی صدارت پاک بحریہ کرر ہی ہے، ورکنگ گروپ دس ممبر ممالک پر مشتمل ہے جس میںآسٹریلیا، ایران،بنگلہ دیش ، بھارت ،پاکستان،تھائی لینڈ، سنگا پور، عمان، فرانس اور متحدہ عر ب امارات شامل ہیں ۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان آئی او این ایس کی سر گرمیوں کاا نعقادپاکستان میں کر رہا ہے، سال 2015میں پاک بحریہ نے کراچی میں معلومات کے تبادلے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کے موضوع پر آئی او این ایس ورکنگ گروپ اور آئی او این ایس تمہیدی ورکشاپ کا انعقاد کیا،اس مرتبہ بھی آئی او این ایس ورکنگ گروپ کا موضوع 146146معلومات کے تبادلے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت145145 ہے ۔
اسلام آباد میں منعقدہ آئی او این ایس کی سر گرمیوں کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) ریئر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے عالمی میری ٹائم کمیونٹی میں بحرِ ہند کی افادیت پر روشنی ڈالی۔
ریئر ایڈمرل جیلانی نے مزید کہا کہ انرجی کی دولت سے مالا مال ہونے کی وجہ سے بحرِ ہند کو سکیورٹی اورماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، میری ٹائم خطرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو لاحق خطرات بنیادی طور پر دہشت گردی، بحری قزاقی اور منشیات و انسانی سمگلنگ جیسے ہم عصر خطرات سے جنم لیتے ہیں، اس لئے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے ضمن میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی ناگزیر ہو گئی ہے۔
ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف(آپریشنز) نے مزید کہا کہ پاک بحریہ میری ٹائم ماحول کو درپیش چیلنجز کا مکمل ادراک رکھتی ہے اور مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کے تصورپر راسخ عقیدہ رکھتے ہوئے دوسری اتحادی اقوام کے ساتھ مل کر میر ی ٹائم سکیورٹی اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے،مشترکہ ٹاکس فورسز 150اور 151میں پاک بحریہ کی شرکت نے شمالی بحیرہ عرب میں امن اور سکیورٹی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔
ریئر ایڈمرل جیلانی نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وہ آئی او این ایس جیسی سر گرمیوں میں حصہ لے کیونکہ یہ فورم خطے کی امن و سلامتی میں اہم کردار ادا کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، عالمگیریت کے اس دور میں معلومات کے تبادلے کی اہمیت کسی تعارف کی محتاج نہیں، معلومات کے تبادلے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کے موضوع پرآئی اواین ایس ورکنگ گروپ نے آئی او این ایس کے تمام ممبران اور مندوبین کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا اور مشترکہ مفادات کے سلسلہ میں تعاون کو مزید وسعت دی۔
بعد ازاں ، ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) پرویز اصغر نے اپنے کلیدی خطاب کے دوران علاقائی رابطہ سازی میں پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت کا ذکر کیا اور خطے میں بحری تجارت میں اضافے میں اس کے ممکنہ اثرات پر روشنی ڈالی، انہوں نے باہمی مفادات کی سکیورٹی کے لئے باہمی تعاون اور متفقہ سوچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انڈین اوشن نیول سمپوزیم ایک کثیر القومی فورم ہے جس کا قیام سال 2008میں عمل میںآیا،پاکستان مارچ 2014میں اس کا رکن بنااور چند سالوں کے دوران فورم نے علاقائی میری ٹائم اُمور میں قابلِ قدر اہمیت حاصل کی ہے،دور وزہ سر گرمیوں کے دوران آئی اواین ایس ورکنگ گروپ معلومات کے تبادلے کو بہتر بنانے اور آئی او این ایس ممبر ممالک کے درمیان مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لئے مختلف اقدامات پر غورو حوض کرے گا،معلومات کے تبادلے اور مشترکہ آپریشنز ورکنگ گروپ میں تمام ممبر ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔

Recent News

PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola 1:01
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola
Jun 30, 2026 02:25 pm
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers 1:25
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers
Jun 30, 2026 02:09 pm
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah 1:19
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah
Jun 30, 2026 01:06 pm
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore 2:08
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore
Jun 29, 2026 05:42 pm
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations 1:29
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations
Jun 29, 2026 04:31 pm
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit 1:03
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit
Jun 29, 2026 03:51 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved