Jul 26, 2017 06:46 pm
views : 735
Location : Different Places
Islamabad- Pleasant Weather in City
اسلام آباد،صبح سویرے شہر اور گردو نواح میں ہلکی بوندا باندی،موسم خوشگوار
اسلام آباد اور گرد و نواح میں صبح سویرے ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم
خوشگوار ہوگیا ہےجبکہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف
علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائو ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا بھی
امکان ہے۔
شہر میں ہلکی دھوپ اور بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر اور گرد و نواح میں
گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہےجبکہ ملک کے دیگر حصوں میں
موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،
گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخوا،
سرگودھا، لاہور، ڈی جی خان، سبی، نصیر آباد، میرپورخاص، سکھر ڈویژن، فاٹا،
گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائو ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا
امکان ہے ۔