Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 03, 2017 06:42 pm views : 670

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Foreign Office Spokesman Nafees Zakaria weekly briefing
  • Urdu

پاکستان پر بھارتی بے بنیاد الزامات دہشتگردی سے رنگے ہاتھ چھپانے کی کوشش ہے،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بھارتی بے بنیاد الزامات دہشتگردی سے رنگے ہاتھ چھپانے کی کوشش ہے جب کہ پاکستان خود بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے۔

ہفتے وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے افغانستان میں دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں اور وہاں امن لانے کے ہر عمل میں شریک رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، دہشت گردی ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی جہاں بھی ہوں پرزور مذمت کرتے ہیں، معصوم انسانی جانوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے افغانستان کی انتہائی زیادہ اہمیت ہے، افغان امن کے لیے ہر قسم اور ہر طرح سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں جب کہ سرحد کے دونوں جانب دہشت گردی کے خلاف مربوط کارروائی اور مکمل امن کے لیے کوشاں ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ افغان سرزمین پر عدم استحکام کے باعث داعش کو جگہ مل رہی ہے اور افغانستان میں داعش کی موجودگی پاکستان کے لیے خطرہ ہے، داعش اور منشیات و انسانی اسمگلنگ کی رو ک تھام کے لیے موثر سرحدی انتظام ضروری ہے، ایسا سرحدی انتظام چاہتے ہیں جہاں عوام، تجارت اور راہداری سہولیات باہم حاصل ہوں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج نہتے کشمیریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے، 8 کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے جب کہ بھارت تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش کررہا ہے جسے عالمی برادری مسترد کرچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حریت رہنماوں کی نظر بندی و گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں جب کہ کشمیریوں کو مسلسل آٹھویں جمعہ نماز کی ادائیگی سے روکا جارہا ہے۔
نفیس زکریا نے کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیا کے حوالے سے پالیسی کا جائزہ لے رہا ہے، جان مکین اور امریکی قیادت نے بارہا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جب کہ امریکی وفد کا دورہ پاکستان مثبت رہا جس میں کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات چیت کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایلس ویلز کا دورہ پاکستان امریکہ کی خطے کے حوالے سے پالیسی کے جائزے کے تناظر میں ہی ہے، امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ پاکستان، خطے کے حوالے سے امریکی پالیسی کی تشکیل کے لیے ہے جب کہ امریکی وفد کے ساتھ مسئلہ کشمیر، بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، افغان صورتحال سمیت تمام امور گفتگو کا حصہ ہیں۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارتی بے بنیاد الزامات اپنے دہشتگردی سے رنگے ہاتھ چھپانے کی کوشش ہے، بھارت پاکستان پر دہشتگردی پرمسلط کرتا ہے اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خود بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے جب کہ بھارتی سرکاری حکام نے پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کے پھیلاوٴ کو تسلیم کیا ہے۔
سابق ہائی کمشنر بھارت عبد الباسط کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ان کی پاکستان واپسی اور قبل ازوقت ریٹائرمنٹ انتظامی معاملہ ہے جب کہ عبدالباسط نے ذاتی وجوہات پر قبل از وقت سبکدوشی اختیار کی اور اب ترکی میں تعینات سہیل محمود بھارت میں بطور ہائی کمشنر خدمات سرانجام دیں گے۔

Recent News

PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola 1:01
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola
Jun 30, 2026 02:25 pm
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers 1:25
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers
Jun 30, 2026 02:09 pm
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah 1:19
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah
Jun 30, 2026 01:06 pm
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore 2:08
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore
Jun 29, 2026 05:42 pm
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations 1:29
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations
Jun 29, 2026 04:31 pm
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit 1:03
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit
Jun 29, 2026 03:51 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved