Aug 23, 2017 08:14 pm
views : 699
Location : Nadra Mega Center
Islamabad- Interior Minister Ahsan Iqbal Addresses
اسلام آباد، ہم دہشت گردوں کا سب سے بڑا نشانہ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی،وزیر داخلہ
وزیر داخلہ احسن اقبال نے بلیو ایریا میں واقع نادرا میگا سینٹر کادورے کیا
،اس دوران وزیر داخلہ مختلف کاؤنٹرز اور بوتھس پر گئے اور شناختی کارڈ اور
ب فارم بنوانے سمیت مختلف کاموں کیلئے آنے والے شہریوں سے نادرا کی خدمات
کے بارے میں معلوم کیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ
نے کہا کہ نادرا کے سروس سینٹر کے دورے کا مقصد نادرا کی طرف سے شہریوں کو
فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا ایک مایہ
ناز ادارہ ہے، 1998ء میں ہماری حکومت نے وڑن 2010ء کے تحت اس ادارے کی
بنیاد رکھی تھی، اب دنیا میں یہ ڈیٹا بیس کا ایک لیجنڈ ادارہ بن چکا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ملک بھر میں رول آف لاء سب کے لیے
ایک جیسا ہے، جب ملک میں ایک وزیراعظم عدالتوں کا سامنا کرکے سزا وار
ہوسکتا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ شخص بھی عدالتوں میں آئے۔ اگر پاکستان کا
منتخب وزیراعظم عدالتوں کی ذریعے سزا پاسکتا ہے تو وہ شخص جس نے ملک کا
آئین توڑا اس کو بھی سزا مل سکتی ہے، اپنے وقت میں ملک کے سیاہ وسفید کا
مالک آج انٹرویو دیتا ہے لیکن قانون کاسامنا نہیں کررہا۔
انئی امریکی پالیسی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ وزارت خارجہ اس
معاملے پر پاکستان کا موقف بیان کر چکی ہے، پاکستان سے زیادہ دہشت گردی کے
خلاف کسی ملک نے قربانیاں دی ہیں نہ اس کی خدمات ہیں، ہم دہشت گردوں کا سب
سے بڑا نشانہ ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں
اس کی مثال نہیں ملتی۔ احسن اقبال نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم
کسی کو خوش کرنے یا ناراض کرنے کے حوالے سے نہیں بلکہ امن کے قیام کے لئے
ہے، ہم پوری دنیا میں امن کے خواہاں ہیں، خوشحال مستقبل کے لئے صرف سرحدوں
پر نہیں بلکہ خطے میں بھی امن چاہیے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں
امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستان اپنا یہ
کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کو مل کر دہشت گردی کے خلاف کام
کرنا چاہیے، دہشت گرد سب کے دشمن ہیں اور دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے
اشتراک اور تعاون کی ضرورت ہے اور عالمی اور مقامی سطح پر ہم اپنا کردار
ادا کرتے رہیں گے۔