فیصل آباد، بے پناہ طبی فوائد سے مالامال خوشذائقہ پھل ناشپاتی
اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے کئی اقسام کے پھل پیدا کئے ہیں، ہر پھل میں ہمارے
لئے بے شمار طبی خصائص رکھ دیئے ہیں اس لئے ہمیں روز مرہ کی خوراک کے
علاوہ پھلوں کا کثرت سے استعمال کرنا چایئے۔
پھل انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہیں پھلوں میں معدنیات اور قدرتی اجزاء
وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں پھلوں کے استعمال سے انسان ہر قسم کی
بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے بعض پھل ایسے ہیں کہ جن میں بے شمار بیماریوں کا
علاج پوشیدہ ہے ناشپاتی کا شمار بھی انھی میں سے ایک ہے
قدرت نے ناشپاتی میں بہت سی غذائیت کے ساتھ صحت سے متعلق بھی بہت راز
پوشیدہ رکھے ہیں،ناشپاتی یرقان کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے یہ دل کے
مریضوں کے لئیے بھی ایک اہم غذا ہے ناشپاتی میں فائبر اور کولیسٹرول مناسب
مقدار میں پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے دل کی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں
ناشپاتی کا استعمال کینسر کے مریضوں کے لئیے بہت مفید ہے جن لوگوں کا نظام
ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے انھیں بھی ناشپاتی کا استعمال کرنا چاہیے اس کے علاوہ
ناشپاتی جگر اور سفراء کے مریضوں کے لئیے بھی بہت مفید ہے ایک تحقیق کے
مطابق معدے اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو بھی ناشپاتی کا استعمال کرنا چاہیے۔
ناشپاتی کو پھلوں میں ایک نمایاں مقام حاصل ہونے کیساتھ ساتھ ناشپاتی معدے
کے لیئے بھی انتہائی مفیدہے جسے بچے اور بڑے دونوں شوق سے کھاتے ہیں فیصل
آبادمیں بھی یہ انتہائی مقبول پھل ہے اور فیصل آباد کے جھنگ بازار گمٹی چوک
میں اس کی بڑی دوکانیں بھی موجود ہیں۔
ایک شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناشپاتی صحت کئے نہایت مفید ہے،جبکہ ڈاکٹر بھی یہی کہتے ہیں۔