Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 29, 2017 01:12 pm views : 617

Location : Ring Roda

PESHAWAR Small Animals Cattle Market
  • Urdu

پشاور،مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان پر

عید قرباں کی آمد کےساتھ ہی پشاورمیں بڑے جانوروں کی منڈیوں کیساتھ بکروں اور دمبوں کی علیحدہ منڈی سجا دی گئی ہے،تاہم گرمی،ٹیکسز اور گزشتہ سال کی نسبت قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث شہریوں کا منڈیوں کی طرف رجحان کم ہے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ آتے ہی بڑے جانوروں کی منڈیوں کے علاوہ پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر چھوٹے جانوروں کی منڈی بھی قائم کی گئی ہے جہاں خوبصورت بکریں اور دمبے منڈی کی زینت بنے ہوئےہیں لیکن گرمی اورانتظامیہ کی جانب سے زیادہ ٹیکسز کے باعث خریداروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں تو دوسری جانب انتظامیہ نے جانور کو باہر لے جانے پر ٹیکس عائد کرکےعوام کو مختلف طریقوں سے لوٹناشروع کیا ہواہے۔
انتظامیہ نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ منڈی میں بیوپاریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ دیگر منڈیوں کی نسبت خریداروں سے انتہائی کم ٹیکس لیا جاتا ہے۔
سنت ابراہیمی کیلئے جانور کی خریداری کے غرض سےعوام منڈیوں کا رخ کرتی ہیں تاہم جانوروں کی ذیادہ قیمتیں سن کر انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
ایک نوجوان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اس قدر بڑھی ہوئی ہے کہ تیس ہزار کے جانور کے پچاس ہزار روپے مانگ رہے ہیں شہر کی تمام مارکیٹوں میں یہی حال ہے۔
ایک نوجوان نے کہا کہ جو بکرا گزشتہ سال دس ہزار کا تھا اس سال سترہ اٹھارہ ہزار روپے ما نگ رہے ہیں۔
منڈی انتظامیہ کے اہلکار نے کہاکہ کہ ہم سرکاری طور پر ٹیکس لینے کا حق رکھتے ہیں جبکہ کم سے کم ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved