لندن ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی لندن سے سول سیکرٹریٹ لاہور میں ویڈیو کانفرنس
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لندن سے سول سیکرٹریٹ لاہور میں ویڈیو
کانفرنس سے خطاب کیا۔ویڈیو کانفرنس میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ
انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے پر ہونے وا لی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پنجاب حکومت اربوں روپے
کے وسائل سے جگر اورگردے کے مریضوں کیلئے جدید ہسپتال بنا رہی ہے۔اس ہسپتال
میں علاج معالجے کی عالمی معیار کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔پنجاب حکومت
کے دیگر منصوبوں کی طرح یہ پراجیکٹ بھی شفافیت اوراعلی معیار کا شاہکار
ہوگا۔انشاء اللہ مفاد عامہ کے اس عظیم الشان منصوبے کے پہلے مرحلے کا
25دسمبر 2017ء کو افتتاح کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا منصوبے کی تکمیل سے گردے اورجگر کے امراض میں مبتلا
افرادکو جدیدطبی سہولتیں پاکستان میں میسر آئیں گی۔اس ادارے میں غریب
اورمستحق مریضوں کا سوفیصد مفت علاج ہوگا۔ہسپتال مینجمنٹ سسٹم کے تحت پورا
نظام ڈیجیٹل اورکمپیوٹرائزڈہوگا۔ڈاکٹروں نرسوں اوردیگر عملے کیلئے رہائشی
سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔پنجاب حکومت اس منصوبے کیلئے وسائل کی کوئی
کمی نہیں آنے دے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کیلئے فنڈز کا بروقت اجراء یقینی بنایا جائے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے منصوبے پر ہونیوالی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق،مختار بھرت،مشیر ڈاکٹر عمر سیف،چیف
سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ
کے بورڈ آف گورنرز کے صدر ڈاکٹرسعید اختر اورمتعلقہ حکام سول سیکرٹریٹ سے
ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔