Sep 07, 2017 07:31 pm
views : 815
Location : Rashid Minhas Graveyard
Karachi- Pakistan Air Force Day, Rashid Minhas Shaheed Tribute Ceremony
کراچی ، یوم فضائیہ ، نشان حیدر پانے والےراشدمنہاس شہید کو خراج عقیدت پیش اور قبر پر سلامی
یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے دستے نے شہید راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کیا اور قبر پر سلامی دی۔
فضاؤں کا سینہ چیر کر دشمنوں پر چھپنٹے والے شاہین آج یو م فضائیہ منارہے
ہیں، یوم فضائیہ پر سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر
راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب ہوئی، ایئر وائس مارشل
حسیب پراچہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل حسیب پراچہ نے شہید کی قبر پر پھول
چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔پاک فضائیہ کے دستے نے راشد منہاس شہید کی قبر
پر سلامی پیش کی۔
یاد رہے کہ انیس سو اکہتر میں راشد منہاس شہید نے اپنی جان اس وقت وطن پر
قربان کی جب وہ اپنی پہلی سولو فلائٹ پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک انکے
انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے کو رن وے پر روک کر سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ
دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا۔
بیس سالہ راشد منہاس نے دشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ
زمین کی جانب موڑ دیا اور اس دشمن کےعزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام
شہادت نوش کیا۔