Sep 08, 2017 01:22 pm
views : 569
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 393 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،393 پوائنٹس کاا ضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 393 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 41352 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر284کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 191 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،78 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔