Sep 08, 2017 07:57 pm
views : 547
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 442 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 442 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 442
پوائنٹس کے اضافے کے بعد41401 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر357کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 233 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،103 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ21 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔