فیصل آباد،جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے نہ لگانے کے سبب شہر میں تعفن پھیلنے لگا
عید تو گزرگئی پرضلعی انتظامیہ نے جانوروں کی آلائشوں کو ابھی تک ٹھکانے
نہیں لگایا انتظامیہ نے جانوروں کی آلائشوں کو شہر کی حدود میں ہی پھینک
دیاہے،شہر میں جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر کے سبب تعفن پھیلنے لگا ہے جبکہ
جانوروں کی آلائشوں سے مختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ جبکہ شہری
پر ان رستوں سے پرہیز کرنے لگے ہیں تاہم شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کے
لئے ضلعی انتظامیہ کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہی۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے
کہاکہ جب سے عید گزری ہے یہاں پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ انتظامیہ
کہیں بھی نظر نہیں آرہی۔